الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

خدا کو بے انصاف کہنا، خود کو کافر کہنا

سوال

زید کی بیماری کی حالت میں اس کی بیوی نے کہا کہ آپ کلمہ استغفار پڑھیں اور بیماری بھی ایسی شدید نہیں تھی اور گاہ بگاہ تندرستی کی حالت میں بھی کلمہ استغفار پڑھنے کیلئے کہا اس نے دونوں حالتوں میں انکار کر دیا زید کی نرینہ اولاد مر جانے کے بعد زید کہتا رہا کہ اس نے تو میری پیڑ پیٹ دی اور اس کی پیڑ پیٹ دی جو اس سے اوپر ہوگا کچھ عرصہ تک جب زید یہ کلمات کہتا رہا آخر اس کی بیوی نے کہا کہ ایسے کلمات خدائے عز وجل کی شان میں مت بول کافر ہو جائے گا، نیز زید نے یہ بھی کہا کہ خدا کے یہاں انصاف نہیں خدا بے انصاف ہے، اور میں تو…

جواب

عبارت بالا سے معلوم ہوا کہ الفاظ مذکورہ کا کہنا کفر ہے لہذا زید کو تجدید ایمان اور تجدید نکاح فرض ہے، جب تک وہ ایمان اور نکاح کی تجدید نہ کرے اس وقت تک اسکی عورت کو اس سے علیحدہ رہنا ضروری ہے اور اپنے اوپر جماع وغیرہ کیلئے قابو دینا جائز نہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو