اللہ پاک کو گالی دینا
سوال
نادانستگی میں زید نے اللہ میاں کو چند ناشائستہ کلمات کہہ دیئے، اللہ پاک کو ماں بہن کی گالی دی، دل میں یہ خیال پیدا ہوا کہ عبادت وغیرہ سے کچھ نہیں ہوتا ہے، جتنی نماز پڑھو اور دعا مانگو اتنا ہی الٹا ہوتا ہے سفر میں بالوریت کا راستہ تھا سائیکل بگڑ گئی تھی، پریشان تھے، اس وقت یہ مندرجہ بالا الفاظ منہ سے نکلے تو اسکے بعد ایمان رہا یا کفر لازم ہو گیا؟ اگر زید شادی شدہ ہے تو اس کا نکاح قائم رہا یا تجدید نکاح کی ضرورت ہے؟ یا حلالہ کے بعد طلاق دینے پر عدت گزارنے سے نکاح ضروری ہوگا؟
جواب
زید کو لازم ہے کہ تجدید ایمان کرے اس کا نکاح بھی ختم ہو گیا ہے اب دو تین سال بعد جب بیوی کو طلاق مغلظہ دیدی تو وہ بغیر حلالہ کے جائز نہیں رہی، قطعاً حرام ہوگئی ہے تو اس سے تجدید نکاح کرنے کے لئے بغیر حلالہ کے اس مسئلہ کے دریافت کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ اور کلمات کفریہ کہنے کے بعد بغیر تجدید ایمان اور تجدید نکاح کے اسکے ساتھ رہا اسکو دریافت کیوں نہیں کیا؟
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔