”ایمانداری کوئی چیز نہیں“ کا مفہوم اور حکم
سوال
زید نے مریم سے اس کی غلط فہمی دور کرنے کیلئے کہا کہ آخر ایمانداری تو کوئی چیز ہے۔ مریم نے بیساختہ غصہ کی حالت میں کہا” ایمانداری کوئی چیز نہیں“ اس بات سے ایمان میں کوئی خلل واقع ہوتا ہے کہ نہیں؟ اور نکاح دوہرانے کی ضرورت ہے یا نہیں؟
جواب
ایمانداری کا مفہوم عامہ سچ بولنا اور سیاسی غرض کو مد نظر نہ رکھنا ہوتا ہے، خدا پر ایمان رکھنا مراد نہیں ہوتا، مریم نے جب کہا کہ ایمانداری کوئی چیز نہیں، تو اسی مفہوم کی نفی کرنا مقصود ہے نہ کہ خدا پر ایمان کی نفی لہذا اس پر کفر کا فتویٰ نہیں ہوگا، البتہ ایسے الفاظ بولنے سے منع کیا جائے گا جن سے کفر کا شبہ بھی ہوتا ہو، لہذا توبہ واستغفار کرے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔