کسی پیر کا اپنے آپ کو اللہ کہنا اور کچھ لغویات
سوال
ایک انسان جو بظاہر مسلمان ہے مگر اپنے آپ کو اللہ کہلواتا ہے، اور کہتا ہے کہ خنزیر کا گوشت حلال ہے، اس لئے کہ حضور ﷺ نے استعمال کیا ہے، اور کہتا ہے کہ شراب بھی جائز ہے، ایسے شخص سے مرید ہونا اور اس کے پاس اٹھنا بیٹھنا کیسا ہے؟ ایسے آدمی کی نماز جنازہ تجہیز وتکفین شریعت کی رو سے عمل میں لا سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب
اگر واقعہ صحیح ہے تو شخص مذکور کافر ہے، اس سے مرید ہونا ہرگز ہرگز جائز نہیں ہے، اسکے پاس جانا اس کی مجلسوں میں بیٹھنا بھی قطعاً جائز نہیں ہے، ہر مسلمان کو اسکا بائیکاٹ کر دینا بالکل مناسب ہے، اسکی تجہیز وتکفین اور صلوۃ جنازہ مسلمانوں کیلئے ہرگز جائز نہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔