الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مجھ کو جہنم کا سب سے نچلا طبقہ منظور ہے اللہ تعالیٰ کی ایسی تیسی (نعوذ باللہ)

سوال

زید اور عمر دونوں حقیقی بھائی ہیں زید بڑا ہے عمر چھوٹا ہے دونوں میں ایک رات جھگڑا ہو رہا تھا تو بڑے بھائی کی بدعنوانیوں کی بنا پر چھوٹے بھائی نے کہا کہ تمہارے یہ اعمال ہیں اللہ کے یہاں تمہارا کیا حشر ہوگا۔ تو بڑے بھائی نے کہا کہ”مجھ کو جہنم کا سب سے نچلا طبقہ منظور ہے“ پھر دوسری رات میں بھی جھگڑا ہوا اور زیادہ خطرناک صورت ہوگئی، تو بیچ بچاؤ کرنے والوں نے بڑے بھائی زید سے کہا کہ خدا کے لئے چپ رہو۔ تو زید نے برملا کہا کہ اللہ تعالیٰ کی ایسی تیسی (نعوذ باللہ) کیا زید کے یہ دونوں جملے کلمہ کفر ہیں؟

جواب

یہ کلمات نہایت سخت ہیں ان سے ایمان کا باقی رہنا دشوار ہے۔ مگر ایسے شخص کے واسطے فتوی کیا کارآمد ہوگا کسی عالم صالح بزرگ کے پاس اس کو لے جائیں وہ نرمی اور شفقت سے اس کو سمجھا دیں اور تجدید ایمان اور تجدید نکاح کرادیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو