بے دین فقیروں کا حال اور دعویٰ
سوال
حضرت نبی اکرم ﷺ جب شبِ معراج میں دیدار خداوند عالم سے مشرف ہوئے تو اس وقت خدائے عز وجل اپنے حبیب ﷺ سے کتنے کلام کئے تھے اور ان میں سے کتنے ظاہر میں ہیں اور کتنے باطن میں اور اس کی کوئی مقدار متعین اور ظاہری وباطنی میں تقسیم ہونا کسی حدیث یا مرشد کامل یا کتب تصوف سے ثابت ہے یا نہیں؟ چونکہ ہمارے اس دیار میں بعض لوگ اپنے کو فقیر کہلاتے ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ جب حضور ﷺ نے شب معراج میں خداوند عالم سے ملاقات کی اس وقت اللہ تعالیٰ نے اپنے حبيب ﷺ سے (۹۰۰۰۰)
جواب
ایسے فقیروں سے گفتگو اور بحث بے سود بلکہ مضر ہے، دین میں ایسے لوگوں کا کوئی حصہ نہیں، اسلامی حکومت ہو تو ایسے لوگوں کو سخت ترین سزا دی جائے، جو قرآن کریم، حدیث شریف، تفسیر کو نہیں مانتا وہ اسلام سے خارج اور مستحق نار ہے
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔