اللہ میاں کا اپنی تعریف کرنا
سوال
ایک عالم صاحب الم ذلك الكتاب لا ریب فیہ پڑھ کر فرماتے ہیں کہ اللہ میاں اپنے مونہ میاں مٹھو بن رہا ہے۔ از روئے شرع یہ الفاظ کیسے ہیں؟
جواب
ظاہر ہے کہ الفاظ تو اللہ میاں کی عظمت کے خلاف اور نہایت استہزاء واستخفاف پر دلالت کرتے ہیں، جن سے ایمان سلب ہو کر ارتداد کا حکم ہوتا ہے، وہ عالم صاحب ہی اپنے الفاظ کی تشریح کر سکتے ہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔