دعوۃ الحق کو دعوۃ الکفر کہنا
سوال
مجلس دعوۃ الحق جو کہ مولانا حکیم الامت رحمۃ اللہ علیہ کی طرف منسوب ہے اور اس وقت ہردوئی میں مولانا شاہ ابرار الحق صاحب زید مجدہ دعوۃ الحق کے کاموں کو کر رہے ہیں اور اشاعتِ تعلیم وغیرہ اور جو مقاصد دعوۃ الحق کے ہیں انہیں انجام دے رہے ہیں مولانا موصوف کے کاموں سے اہلِ علم نا واقف نہیں ہیں اور مجلس دعوۃ الحق کا اہلِ علم کو علم ہے، اب یہ بات دریافت طلب ہے کہ ایک عالم دعوۃ الحق کو سمجھتا ہے کہ یہ دعوۃ الحق نہیں بلکہ دعوۃ الکفر ہے اور دارالکفر ہے کیا ایسے عالم کے پیچھے نماز پڑھنا درست ہے، اور کیا ایسے عالم سے اعتقاد…
جواب
ان عالم صاحب سے اسکی شرعی وجہ دریافت کی جائے یہ معمولی چیز نہیں جو فرعی مسئلہ کی حیثیت سے ہو بلکہ بنیادی چیز ہے، جب تک وہ اس کو مدلل طور پر بیان نہ کریں ان کی یہ بات قابلِ اتباع نہیں اور خود ان پر حکم کفر عائد کرنے میں بھی جلدی نہ کی جائے، البتہ ان کا اس قسم کا وعظ نہ سنا جائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔