امام اور استاد کو خنزیر ومنافق کہنا
سوال
ایک شخص نے ایک عالم فاضل کو امام مسجد رکھا اور اس کے پیچھے چند سال تک نماز پڑھی ہے، نماز کے علاوہ کچھ اور وظائف کی تعلیم بھی اس سے حاصل کرتا ہے، اس شخص نے اپنے استاد کو ایک معمولی بات پر خنزیر ومنافق وغیرہ کہہ ڈالا، اور امامت سے بر طرف کر دیا پس ایسے شخص کے بارے میں جو اپنے استاد کو ذلیل کرتا ہے شرعاً کیا حکم ہے؟ اور باقی مسلمانوں کو اس کے ساتھ کیا سلوک کرنا چاہئے؟
جواب
مسلمان کو گالی دینا فسق ہے، اور منافق وغیرہ کہنا ہرگز جائز نہیں۔ خاص کر اپنے امام اور استاد کو ایسے الفاظ کہنا حد درجہ بے غیرتی اور محرومی کی دلیل ہے، اس لئے واجب ہے کہ امام سے ان الفاظ کی معافی طلب کرے اور آئندہ توبہ کرے اور عہد کرے کہ کبھی ایسے الفاظ نہیں کہے گا، خاص کر اپنے استاد کی شان میں اور سب کو چاہئے کہ اسے سمجھاویں کہ تم اپنے استاد سے معافی مانگ لو۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔