حفظ قرآن کو مکروہ کہنا
سوال
انگریز کی بادشاہی میں اگر کوئی کہہ دے کہ قرآن کا حفظ یاد کرنا مکروہ ہے شریعت کا اس کے لئے کیا حکم ہے؟
جواب
جو مقدار نماز میں فرض ہے اس کا یاد کرنا فرض عین ہے اور تمام کا یاد کرنا فرضِ کفایہ اور سنت عین ہے لہذا جو شخص مکروہ کہتا ہے وہ جہالت اور حماقت بلکہ ضلالت میں مبتلا ہے، اس کو مسئلہ صحیح طور پر سمجھا دیا جائے، وفرض القراءة آية على المذهب وحفظها فرض عين وحفظ جميع القرآن فرض كفاية وسنة عين (در مختار ص ۵۶ ج ۱)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔