جو شخص قرآن وحدیث کو غلط بتائے اس کا حکم
سوال
ہم لوگ تین آدمی مسجد بنانے کیلئے چندہ کی اسکیم کر رہے تھے کہ ایک آدمی شراب پی کر ہمارے پاس کھڑا ہو گیا، تھوڑی دیر تک بات ہوتی رہی مگر نشہ میں اس نے یہ بھی کہہ دیا کہ مسلمانوں کا قرآن وحدیث یہ سب غلط ہے۔ یہ ہندو مذہب کی توہین کرتے ہیں اس پر ہمارے یہاں ہندو مسلم جھگڑے کی نوبت بہت آگے تک پہنچ چکی، اب بتائیں کہ ہم لوگ اس کے ساتھ کیا سلوک کریں؟
جواب
بات معمولی تھی حسن تدبیر سے ختم کی جاسکتی تھی مگر بڑھ گئی اب بہت نرمی شفقت سے اسکے ساتھ معاملہ کیا جائے کسی عالم بزرگ کے پاس کسی تدبیر سے اس کو لے جا کر فہمائش کرائی جائے کہ تمہاری زبان سے بہت سخت لفظ نکل گئے ہیں، ابھی توبہ کا وقت ہے توبہ کر لو ورنہ انجام بہت سخت ہے اسکے ساتھ سختی کرنے کا نتیجہ بھی بظاہر بہت خراب ہے اسلئے کہ دوسرے لوگ اسکے ساتھ فتنہ کرنے والے موجود ہیں خدا…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔