الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جو شخص نماز کے لئے اٹھنے سے انکار کرے اس کا حکم

سوال

زید کو نماز کیلئے اٹھایا گیا کہ وقت ہو گیا نماز کو نہیں جاؤ گے تو اس کو ناگوار معلوم ہوا چونکہ وہ سو رہا تھا اس حالت میں اس نے کہہ دیا کہ نہیں جاؤں گا، تو اس صورت میں تجدید ایمان کی ضرورت ہے یا نہیں؟ یا تجدید نکاح کی بھی ضرورت پڑے گی؟

جواب

ایسی صورت میں تجدید ایمان ونکاح کی ضرورت نہیں، توبہ واستغفار کرتا رہے کیونکہ اس کا مقصد فرضیت نماز سے انکار نہیں بلکہ اس وقت اٹھنے سے انکار ہے یعنی کچھ دیر میں نیند پوری ہونے پر پڑھوں گا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو