منکر نماز کا حکم
سوال
زید اس شخص کے جواب میں جو اسکو کہتا ہے کہ نماز پڑھ کیوں کہ خدا اور رسول کا حکم ہے وہ کہتا ہے کہ ہم نماز نہیں پڑھتے ہم نہیں جانتے کہ کون خدا کون رسول دنیا تو ایک سائنس ہے جس میں چیزیں پیدا ہوتی ہیں اور جاتی رہتی ہیں نماز نہیں پڑھتا اور نہ روزہ رکھتا، داڑھی منڈاتا ہے شراب پیتا ہے ہندہ (اس کی زوجہ) جو مسلمان صوم وصلوٰۃ کی پابند ہے اس کا نکاح باقی ہے یا نہیں؟
جواب
ایسے الفاظ کہنا سخت گناہ ہے فقہاء نے ایسے الفاظ کہنے والے کی تکفیر کی ہے نیز یہ عقیدہ مسلمانوں کا نہیں بلکہ کفار ودہریوں کا عقیدہ ہے لہذا زید کو بہت جلد صدق دل سے توبہ کرنا ضروری اور فرض ہے اور تجدید نکاح بھی کرنی چاہئے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔