الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کیا نماز دل ہی دل میں اللہ کو یاد کرنا ہے

سوال

خلاصۂ سوال یہ ہے کہ ہمارے گاؤں میں ایک مرشد صاحب رہتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ نماز کیا ہے؟ جو آدمی دن رات محنت مزدوری کرتا ہے اور دل ہی دل میں اللہ کو یاد کرتا ہے کیا یہ نماز نہیں ہے ایک مرتبہ انہوں نے مجھ سے قبر پر سجدہ کرایا میں قسم کھاتا ہوں کہ آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے اور اندر ہی اندر اللہ سے ڈرتا رہا اپنی غلطی سے بے حد نادم ہوں یہ شخص کوئی عالم وفاضل نہیں ہیں بلکہ پہلے زندگی ایک فلمی ہیرو کی طرح گزاری اور اب پیر بن گئے ہیں حضرت والا مجھے سچی توبہ کا راستہ بتلا دیجئے تا کہ گمراہی سے بچوں۔

جواب

جن مرشد کے آپ نے حالات لکھے ہیں وہ ہدایت کے مرشد نہیں بلکہ ضلالت کے مرشد ہیں، یعنی ہدایت کے راستہ سے ہٹا کر گمراہ کرنے والے ہیں، ان کا کام جنت کے راستہ پر چلانا نہیں، بلکہ دوزخ کے راستہ پر چلانا ہے، آپ کے استاذ نے قبر پر سجدہ وطواف وغیرہ کیا تو وہ بھی غلط طریقہ اختیار کیا، تعلیمات اسلام کے خلاف کیا، ان کی نیت کا حال ہم نہیں جانتے، صراحۃً یہ ضرور شرک ہے، دوسرے دیکھنے والے بھی…

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو