الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

وسوسہ شیطانی سے ایمان ضائع نہیں ہوتا

سوال

ایک شخص پابند شرع ہے، ایک روز ایک کتاب کا مطالعہ کرتے ہوئے اسکے دل میں شیطانی وسوسہ آیا کہ میں مسلمان نہیں ہوں اور یہ کہ میں مرتد ہو گیا ہوں، لیکن نہ اس سے کوئی انکار اور نہ ہی کوئی گناہ پایا گیا جو دال علی الکفر ہو، اور اسکو بے حد پریشانی ہوئی اور ڈر کی وجہ سے بہت پریشان ہوا کہ میں قیامت کے روز اللہ پاک اور اسکے رسول ﷺ کو کیا منہ دکھلاؤنگا، اسکے بعد اس نے کلمہ طیبہ اور لاحول اور استغفار کا ورد کرنا شروع کر دیا، اور اپنے دل میں اس وسوسہ کو دور کرنے کیلئے اسنے یہ کہا کہ اے شیطان ابتک ہم مسلمان تھے یا نہیں؟

جواب

اس شیطانی وسوسہ سے اسکا ایمان زائل نہیں ہوا، الحمد للہ ایمان موجود ہے، کلمہ طیبہ اور لاحول کثرت سے پڑھا کرے اور ہر روز اپنے مومن ہونے پر خدائے پاک کا شکر ادا کیا کرے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو