الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

ایمان میں وسوسہ کا علاج

سوال

قریب تین ماہ ہوئے ہیں، میرے دل ودماغ میں ایک شبہ پڑ گیا ہے، مجھے ہر وقت یہ خیالات پریشان کرتے ہیں، کہ حضور ﷺ نبی تھے یا نہیں تھے؟ قرآن پاک آسمانی کتاب ہے یا نہیں؟ اسلام سچا مذہب ہے یا نہیں؟ ان خیالات کی وجہ سے مجھے بڑی بے چینی رہتی ہے، اور کسی کام میں دل نہیں لگتا ہے، میں اس سوال کو سلجھانے کی ہر چند کوشش کرتا رہتا ہوں مگر میرے دل ودماغ سے یہ خیال جاتا ہی نہیں ہے، اگر قرآن پاک پڑھوں تو یہ خیال آتا ہے کہ یہ سب یوں ہی تو نہیں ہے، اور اگر حدیث شریف پڑھوں تو بھی یہی خیال آتا ہے، اب بتائیں کہ میں کیا کروں؟

جواب

آپ رات کو عشاء کے بعد تازہ غسل کر کے دو رکعت نفل نماز توبہ کی نیت سے پڑھیں، پھر درود شریف ۵۰۰ دفعہ پھر استغفر الله ربی من کل ذنب واتوب اليه ۵۰/ دفعه پڑھ کر خدائے پاک کے سامنے دعا کریں، یا اللہ میرے ہر گناہ کو معاف کر اور اپنی ذات پر اور اپنے رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم پر اور اپنے قرآن پاک پر یقین نصیب فرما، جیسا کہ یقین کا حق ہے، اور میرے گناہوں کی نحوست سے اس دولت کو ضائع نہ…

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو