الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

قرآن پر ایمان کا مطلب

سوال

جب قرآن شریف پر میرا ایمان ہے، تو پھر پورے قرآن مجید کو مکمل یا جزوی طور سے انکار کرنے سے یا قرآن شریف کے جزوی حصے کو مکمل طور پر یا جزوی طور سے انکار کرنے پر کیا فتویٰ ہوگا، خواہ وہ انکار زبان سے ہو یا دیگر اعضاء سے؟

جواب

قرآن پاک کی مکمل طور پر تصدیق لازم ہے، اگر پورے قرآن یا اس کے کسی جزء (آیت) کے متعلق یہ عقیدہ ہو کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل شدہ نہیں ہے تو ایمان باقی نہیں رہے گا، اور اگر عملی کوتاہی ہو گی تو اس سے کفر کا حکم نہیں ہوگا، نفس ایمان اس سے مضمحل اور کمزور تو ہو جاتا ہے مگر تصدیق قلبی جب تک باقی ہے ختم نہیں ہوتا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو