الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مسلمان آپس کے اختلاف کے بعد بھی مسلمان ہیں

سوال

ہندوستان یا کسی بھی ملک میں کافی تعداد میں مسلمان آباد ہیں اور آپس میں بوجہ پارٹی بندی سب مختلف الخیال ہیں جس کی وجہ سے آئے دن ان پر حملہ ہوتا رہتا ہے، اور ان کی جان ومال، عزت وعصمت سب غیر محفوظ ہیں، ایسی صورت میں وہ مسلمان ہیں، یا نہیں؟ اگر ہیں تو اس کی کیا صورت ہے اور کس طرح ہے؟

جواب

نفسانی اغراض اور ذاتی اقتدار کی بناء پر اختلاف اور پارٹی بندی سخت مذموم ہے، اس کے نتائج نہایت خراب ہیں، جیسا کہ مشاہدہ ہے لیکن پھر بھی ان کو کافر نہیں کہا جائیگا وہ مسلمان ہی ہیں ان کو اپنی حرکتوں سے باز آنا اور توبہ کرنا لازم ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو