ایمان کی بنیاد
سوال
کیا مکمل مسلمان بننے کے لئے صرف کلمہ طیبہ کا زبان سے پڑھ لینا کافی ہے؟ یا پھر ساتوں کلموں کا پڑھنا ہوگا؟ جو بھی صورت ہو اس پر جسمانی اعضاء مثلاً ہاتھ پاؤں، دل ودماغ آنکھ، کان سے عمل کرنا ہو گا یا نہیں؟ نیز ساتوں کلمے میں یہی ساتوں کلمہ طیبہ کلمہ شہادت، کلمہ تمجید، کلمہ توحید، کلمہ رد کفر ایمان مفصل ہیں یا کوئی اور؟
جواب
حدیث شریف میں ہے کہ اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے، ان میں سے ایک توحید ورسالت کی شہادت صرف زبان سے پڑھ لینا کافی نہیں، جب تک دل میں تصدیق نہ ہو، دوسری چیز نماز کا قائم کرنا ہے، تیسری چیز زکوۃ دینا ہے، چوتھی چیز رمضان کے روزے رکھنا ہے، پانچویں چیز حج کرنا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔