فقه اوزاعی
سوال
جب کبھی کسی خاص کام میں استفادہ کی ضرورت ہوتی ہے، تو آپ ہی یاد آتے ہیں، اس وقت یہ معلوم کرنا ہے کہ امام اوزاعی جو امام شافعی کے نام سے مشہور ہیں، اور جن کا فقہ تقریباً دو سو سال تک شام میں اور چالیس سال تک اندلس میں رائج رہا، اور کچھ لوگ ائمہ اربعہ کی صف میں شمار کرتے ہیں، ان کے متعلق یہ معلوم کرنا ہے کہ کوئی کتاب آپ نے ایسی بھی ملاحظہ فرمائی ہے کہ جس میں امام اوزاعی کے فقہ کے مسائل یکجا جمع ہوں، یا فقہ اوزاعی کے اصول پر کوئی کتاب ہو، امام اوزاعی کے حالات میں لکھا ہے کہ تقریباً ۷۰ ہزار مسائل کا جواب دیا، اگر اتنی…
جواب
فقہ اوزاعی پر کوئی مستقل کتاب میں نے نہیں دیکھی، ویسے بھی کتب فروع میں ان کا مذہب کم ہی ملتا ہے، مبسوط میں نسبہ زیادہ ہے، میزان الکبری میں شعرائی نے مبسوط سے زائد ملتا بیان کیا ہے امام ابو یوسف نے مستقل کتاب لکھی ہے الرد علی سیر الاوزاعی جو کہ لجنہ احیاء المعارف النعمانیہ حیدر آباد دکن نے ۱۳۵۷ھ میں شائع کی ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔