بہشتی زیور
سوال
جو کہ مولوی اشرف علی صاحب تھانوی قدس سرہ کی بہشتی زیور چھپائے ہوئے ہیں ان کا پڑھنا جائز ہے یا نا جائز، بعض کہتے ہیں کہ مولانا اہل سنت نہیں ہیں؟
جواب
حضرت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب قابل اعتماد مستند حنفی اہل سنت والجماعت کے عالم اور بزرگ ہیں، جیسا کہ ان کے حالات و تصانیف، مواعظ سے ظاہر ہے، جو شخص یہ کہتا ہے کہ مولانا اہل سنت نہیں وہ غلط کہتا ہے یا اس کو مولانا کے حالات سے واقفیت نہیں، لا علمی اور جہالت سے (کسی مخالف سے سنکر) ایسا کہتا ہے اس کے مسائل مجموعی حیثیت سے قابل اعتماد ہیں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔