الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

Клевета вокруг «Хифз аль-иман»

سوال

بعد سلام مسنون عرض ہے کہ مولوی احمد رضا خاں صاحب (بریلوی) یہ بیان کرتے ہیں اور حسام الحرمین میں آپ کی نسبت لکھتے ہیں کہ آپ نے ” حفظ الایمان میں اس کی تصریح کی کہ غیب کی باتوں کا علم جیسا کہ جناب رسول اللہ ﷺ کو ہے ایسا ہر بچہ ہر پاگل بلکہ ہر جانور ہر چار پائے کو حاصل ہے، اس لئے امور ذیل دریافت طلب ہیں: آیا آپ نے حفظ الایمان یا کسی کتاب میں ایسی تصریح کی ہے؟ اگر تصریح نہیں تو بطریق لزوم بھی یہ مضمون آپکی کسی عبارت سے نکل سکتا ہے یا نہیں؟ آیا ایسے مضمون سے آپ کی کیا مراد ہے؟

جواب

مشفق و مکرم سلمہم اللہ تعالی السلام علیکم آپ کے خط کے جواب میں عرض کرتا ہوں: میں نے یہ خبیث مضمون کسی کتاب میں نہیں لکھا اور لکھنا تو در کنار میرے قلب میں بھی اس مضمون کا کبھی خطرہ نہیں گزرا۔ میری کسی عبارت سے یہ مضمون لازم بھی نہیں آتا، چنانچہ اخیر میں عرض کرونگا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو