الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

آب پاشی کی اجرت پیداوار سے

سوال

ایک شخص کی مشین ہے، وہ مشین کا مالک دوسروں کی زمین میں کھیتوں میں پانی دیتا ہے، اور اس کا معاوضہ چوتھائی حصہ لیتا ہے، کیا یہ جائز ہے؟

جواب

مشین کے ذریعہ کھیت میں پانی دینے کا معاملہ اس طرح کرنا کہ اس کے عوض پیداوار کا اتنا حصہ لیا جائے گا درست نہیں یہ اجارہ فاسدہ ہیں، اس میں اجرت مجہول ہے، یہ معلوم نہیں کہ کتنا غلہ پیدا ہوگا، تفسد الاجارة بالشروط المخالفة لمقتضى العقد فكل ما افسد البيع يفسد ها كجهالة مأجورا واجرة درمختار على رد المحتار ج ۵ ص ۲۹/مطبوعه نعمانیه دیو بند۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو