سلا چنوانے کی اجرت
سوال
ہمارے یہاں رائج ہے کہ جب کھیت سے فصل کٹتی۔ کٹتی ہے، تو اس میں سے خوشہ ٹوٹ کر زمین پر گر جاتے ہیں کاٹنے والے مزدور اس کو چنتے ہیں اور زمیندار کو نصف یا تہائی حصہ دیتے ہیں، آیا ساقط شدہ خوشہ زمیندار کی ملکیت ہے یا چننے والے کی اور اس طرح لینا دینا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
یہ زمین دار کی ملک ہے، اس طرح مزدوری کا معاملہ ناجائز ہے، ”ولو دفع غزلا لاخر لينسج له نصفه و استاجر بغلاً ليحمل طعامه ببعضه اوثوراً ليطحن بره ببعض دقیقه فسدت في الكل لانه استاجره بجزء من عمله اھ درمختار ج ۵ ص ۳۹ -
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔