شریک تجارت کو اجرت کار
سوال
چار آدمیوں نے مل کر ایک دوکان رکھ لی ان میں سے ایک دو آدمی اس دوکان میں کام کرتے ہیں، اور تنخواہ لیتے ہیں، ان لوگوں کو تنخواہ لینی جائز ہے یا نہیں؟
جواب
جب وہ شریک ہیں تو کار شرکت کی اجرت لینا درست نہیں، یہ اجارہ نفعہ ہو جائیگا، البتہ کام کرنے کی وجہ سے اگر نفع میں کچھ زیادہ حصہ ان کے لئے سب شرکا مل کر تجویز کر لیں تو درست ہے، ” وتصح شركة العنان مع التفاضل فى المال دون الربح وعكسه وهذا مقيد بان يشترط الاكثر للعامل منهما او لاكثرهما عملا، شامی کراچی ج۴ص ۳۱۲“۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔