الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

وطی بهیمه

سوال

زید نے حیوان سے ارتکاب زنا کیا اور حدیث شریف میں وارد ہے ”من اتي البهيمة فاقتلوه واقتلوا البهيمة اب دریافت طلب یہ امر ہے کہ حیوان موطوءة سے انتفاع وغیرہ حاصل کیا جاسکتا ہے یا نہ؟ اور زید سے بحکم شرع شریف کیا معاملہ کیا جاوے گا، تمام شقوں کو مبرہن بحوالہ کتب وصفحہ تحریر فرما دیں، اور معنی حدیث موصوف بھی واضح کیا جاوے، اور حیوان کا کیا حکم ہے؟

جواب

عبارت بالا سے معلوم ہوا کہ زید پر حد زنا تو واجب نہیں البتہ مستحق تعزیر ہے، حیوان مذکور اگر ماکول اللحم ہے تو امام ابو حنیفہ کے نزدیک اس کا ذبح کرنا اور کھانا شرعاً درست ہے اگر غیر ماکول اللحم ہے اور وہ خود زید کا ہے تو زید کو چاہئے کہ اس کو ذبح کر کے جلادے لیکن یہ جلانا واجب نہیں، بلکہ جائز یا مستحب ہے، جس کی بعض مصالح زیلعی سے منقول ہوئیں، اگر زید کا نہیں بلکہ کسی اور کا ہے،…

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو