الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بہوؤں کو سخت لفظ کہنے پر حد

سوال

مسمیٰ ایوب شاہ نے روبرو دو آدمیوں کے اپنی حقیقی بہو اور اپنے حقیقی بھتیجے کی عورت کو باتیں کرتے ہوئے دیکھا کہ میں قبل از اں ان کو نصیحت کرتا رہا کہ پردہ کیا کرو لیکن انہوں نے میری نصیحت پر عمل نہیں کیا، اب میں بجائے نصیحت کے ان بہوؤں پر پیشاب کرونگا، تو کیا ایسے شخص پر حد واجب ہوگی، ایسے شخص کے متعلق از روئے شرع کیا حکم ہے؟

جواب

ایسے الفاظ کا استعمال کرنا سخت مذموم و نا پسند ہے، آئندہ ہرگز ایسے الفاظ نہ کہیں، استغفار کریں، کوئی حدان کو نہ لگائی جائے کہ حد واجب نہیں ہے البتہ بہوؤں کے ساتھ نرمی وشفقت کا معاملہ کرنے کی تاکید کی جائے، اور ان کو بھی تاکید کی جائے، کہ وہ شریعت کے مطابق پردہ کا اہتمام رکھیں، بے پردگی میں بہت فتنے ہیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو