الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

زنا کی سزا

سوال

ایک شخص مسمی زید نے مسماۃ سکینہ کے ساتھ زنا کیا، زید کی شادی ہو چکی ہے،اس کے دو بچے بھی ہیں، سیکنہ کی شادی ہو چکی ہے، لیکن رخصتی ابھی تک نہیں ہوئی اور حمل قرار پا گیا، پنچایت میں سوال کرنے پر لڑکی نے یہ اقرار کیا یہ حمل زید کا ہے، اور زید نے بھی اقرار کیا کہ جب لڑکی کہتی ہے کہ تو میرا ہے، اب سوال یہ ہے کہ دونوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے؟

جواب

اس حرکت کا معصیت کبیرہ ہونا ظاہر ہے جس پر دونوں کو انتہائی ندامت کے ساتھ توبہ واستغفار لازم ہے اور دونوں کے درمیان گہرا پردہ ضروری ہے، تاکہ آئندہ کبھی ایک جگہ نہ ہو سکیں، اگر وہ دونوں اس چیز کے عادی ہوں اور باز نہ آئیں تو ان کی اصلاح کے لئے ترک تعلق کر دیا جائے، تاکہ آئندہ دونوں سچی توبہ کرلیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو