سوال کر کے حج کو جانا
سوال
ایک شخص پر حج فرض نہیں ہے، مگر وہ لوگوں سے سوال کر کے حج کو جانے کا ارادہ کرتا ہے اور حج کرتا ہے، تو اس کا حج ادا ہو گا یا نہیں؟ اس طرح سوال کرنا کیسا ہے؟
جواب
جس کے پاس ایک دن کھانے کی مقدار موجود ہو اس کو سوال کرنا درست نہیں، لايحل ان يسأل شيئاً من القوت من له قوت يومه بالفعل أو بالقوة. طحطاوی ص ۳۹۳ اور ایسے شخص کو دینا بھی درست نہیں” وياثم معطيه ان علم بحاله لاعانته على المحرم طحطاوی ص ۳۹۴/ “اس طرح حج کرنے سے حج ادا ہو جائے گا مگر سوال کرنے کا گناہ بھی ہوگا، کذا فی رد المحتار، ج ۲ ص ۱۰۴
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔