حاجیوں کا سامان لانا اور لیجانا
سوال
حج کے لئے جو رقم تبادلہ گورنمنٹ کرتی ہے وہ محدود ہے،اس لئے حاجی مدراسی لنگی، عطر، صندل وغیرہ لیجا سکتے ہیں یا نہیں؟ ان پر حکومت کی کوئی پابندی نہیں تا کہ اس سے تجارت کر کے اطمینان سے خرچ کر سکے یا وہاں سے وہ سامان جس پر حکومت سعودیہ کی کوئی پابندی نہیں مثلاً لونگ، جائفل، دار چینی، ریگ ماہی، اور دوسری جڑی بوٹیاں یہاں پر سونے چاندی کا سوال نہیں؟
جواب
جس سامان کے یہاں سے لیجانے اور وہاں سے لانے پر کوئی قانونی پابندی نہیں اسکا یہاں سے لیجانا اور وہاں سے لانا حاجی وغیر حاجی سب کیلئے جائز ہے، ایسا کرنے سے حج کے ثواب میں کمی نہیں آتی ہے لیکن اتنا ضرور ہیکہ حاجی کا دھیان صرف تجارت وغیرہ میں اٹکا رہتا ہے، اسلئے افضل یہ ہے کہ تجارت کی نیت نہ ہو اور پیسہ کی کمی کو دور کر کے فرائض کو سہولت سے ادا کرنا اور خیرات کرنا مقصود ہو تو اس…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔