حج کی درخواست میں اپنے کو دوسرے صوبہ کا بتلانا
سوال
ایک شخص حج بیت اللہ کا ارادہ رکھتا ہے، چونکہ یوپی میں حجاج کی کثرت کی وجہ سے اکثر درخواست منظور نہیں ہوتی، اس لئے اگر کوئی شخص حیلہ کر کے اپنے کو کسی دوسرے صوبہ بنگال یا بہار کا باشندہ ظاہر کر کے درخواست منظور کرائے تو یہ فعل شرعاً جائز ہو جائیگا یا نہیں؟ یہ فعل کذب میں داخل ہے یا نہیں؟
جواب
اگر دوسرے صوبہ میں کچھ مدت رہا ہو یار رہتا ہو تو اسکی طرف نسب کرنا بھی بے اصل نہیں محدثین کے یہاں بھی ایک مخصوص مدت تک ایک جگہ قیام کرنے سے اسکی طرف نسبت کرنا درست ہے، نیز اس نسبت کرنے سے کسی کی حق تلفی بھی نہ ہوتی ہو تو گنجائش ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔