الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

حج بدل کے بعد اگر استطاعت ہو جائے تو فریضہ ساقط نہیں ہوتا

سوال

زید مدینہ یو نیورسٹی میں پڑھتا ہے وہ تین سال تک تعلیم پا تارہا، ایک مرتبہ اس نے اپنا حج کیا، اور اس کے والدین پر حج واجب نہیں ہے، زید نے دوسرے سال میں والد کی طرف سے اور تیسرے سال میں والدہ کی طرف سے حج بدل کیا تو اس کا یہ حج بدل صحیح ہوایا نہیں؟ اگر نہیں ہوا تو پھر اس کے جواز کی کیا شکل ہوگی؟

جواب

اس کا حج تینوں دفعہ صحیح ہو گیا، پہلے حج سے اس کا فریضہ ادا ہو گیا، دوسرے تیسرے حج کا والدین کو ثواب پہنچ گیا لیکن اگر والدین کے ذمہ حج فرض ہو جائے گا تو وہ ادا کرنا ہوگا، وہ اس کے حج سے ساقط نہیں ہوگا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو