حج بدل کے بعد نا بینا کا عذر زائل ہو گیا دوبارہ حج فرض نہیں
سوال
اگر کوئی نابینا شخص قائد نہ ملنے کی وجہ سے حج بدل کرادے، اور بعد کو قائد میسر آجائے تو کیا صاحبین کے قول کے مطابق دوبارہ حج ادا کرنا فرض ہوگا یا نہیں؟
جواب
نابینا نے اگر حج بدل کرا دیا، پھر اس کا عذر زائل ہو گیا، مثلاً بینائی آگئی تب بھی اس کے ذمہ اپنا حج خود کر نالازم نہیں، قائد ملنے کا مسئلہ بھی اسی سے واضح ہو گیا، ”هذا ای اشترط دوام العجز الى الموت اذاكان العجز كالحبس والمرض يرجى زواله اى يمكن وان لم يكن كذالك كالعمى والزمانة سقط الفرض بحج الغير عنه فلا اعادة مطلقاً سواء استمر به ذلك العذر ام لا اھ در مختار، ج ۲/ ص ۳۲۸۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔