الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بیمار کا حج بدل کرانا

سوال

ایک شخص پر حج واجب تھا، اور وہ حج کیلئے تیار بھی تھا لیکن حج کرنے سے قبل ایک شدید مرض میں مبتلا ہو گیا، کہ اطباء نے حکم دیا کہ چار چھ ماہ سے قبل اس کو شفاء ہونی مشکل ہے، تو کیا یہ شخص اپنی طرف سے کسی کو حج بدل کے لئے بھیج سکتا ہے؟

جواب

ابھی تو حج بدل کیلئے نہ بھیجے بلکہ علاج کرائے، اگر شفا ہو جائے، تو خود حج کرے ورنہ اخیر وقت میں جب خود جانے سے مایوس ہو جائے تو اس وقت حج بدل کی وصیت کر دے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو