الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مریض کا حج بدل کرانا

سوال

زید مالدار ہے حج اس پر فرض ہے لیکن آنت اترنے کا عارضہ ہے اور بیماری ہے، آنکھ کی روشنی بھی کم ہے، زید چاہتا ہے کہ حج بدل کرالیا جائے، اب آپ فرمائیے کہ ایسی صورت میں زید کا حج بدل ہو جائے گا یا نہیں؟

جواب

اگر مرض کی وجہ سے زید خود جا کر ارکان حج ادا نہیں کر سکتا، تو اس کیلئے درست ہے، کہ اپنی طرف سے کسی کو بھیج کر حج بدل کرالے لیکن اگر زید پھر خود حج کرنے کے قابل ہو گیا تو خود کر نا لا زم ہوگا، یہ حج بدل کافی نہیں ہوگا۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو