الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

حج بدل

سوال

زید کی تجارت اور کاروبار مدراس شہر میں تھا، اور اصلی مکان واہل وعیال مدراس سے ۷۵ میل کے فاصلہ پر ہیں، زید مدراس سے ہفتہ عشرہ میں ایک مرتبہ وطن آیا کرتا تھا، اس اثناء میں زید نے حج کا قصد کیا حج کی تیاری سے فارغ ہوکر مکان سے رخصت ہوتے ہوئے مدراس پہنچا اور حج کے ٹکٹ بھی خرید لئے بمبئی کی ٹرین پر سوار ہونے کے قبل دفعہ بیمار ہو کر ایک ہفتہ کے عرصہ میں اس بیماری میں انتقال ہو گیا، ایسی صورت میں زید سے فریضہ حج ساقط ہوایا نہیں،اگر نہیں تو اس کا بدل کرانا ہے، یا نہیں؟

جواب

اگر اسی سال زید کے ذمہ حج فرض ہوا تھا، اور اس سے قبل زید میں اتنی وسعت نہ تھی کہ اس پر حج فرض ہوتا اور وقت حج آنے سے پیشتر زید انتقال کر گیا، تو زید کے ذمہ اس حج کا نہ کرنے کا کوئی گناہ نہیں، کیونکہ ادائے حج کے لئے زید نے وقت نہیں پایا، اس سال سے قبل حج فرض نہیں ہوا وسعت نہ ہونے کی وجہ سے اس سال وسعت ہوئی، اور زید نے ارادہ بھی کرلیا، مگر قضائے الہی سے وقت اداء حج سے قبل انتقال…

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو