الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

عید الاضحیٰ کو ۱۲ ربیع الاول پر ترجیح دینا

سوال

(۱) اہل اسلام کے نزدیک قرآن وحدیث شریف میں بارہ ربیع الاول کو زیادہ اہمیت و عظمت و فضیلت حاصل ہے یا یوم عید الاضحیٰ کو کیونکہ تمام اسلامی تقریبات کا حصول حضور رحمت دو عالم ﷺ کے وجود کے صدقے اور طفیل میں ہے۔ (۲) اگر کوئی شخص بلا دلیل یوم عید الاضحی یا کسی اور تقریب کو ۱۲ ربیع الاول پر ترجیح دیتا ہے تو اس کا یہ فعل شرعاً حسن ہے یا قبیح ہے اور وہ قابل تسلیم لائق تعمیل ہے یا نہیں؟

جواب

(۱) عید الاضحیٰ کے متعلق شریعت نے احکام تجویز فرمائے ہیں یہ یوم النحر ہے رات مزدلفہ میں گزار کر صبح کو منی میں پہنچ کر شیطان کے کنکری ماری جاتی ہے، سرمنڈایا جاتا ہے قربانی کی جاتی ہے، طواف زیارت کیا جاتا ہے۔ ان مشاغل کی وجہ سے حاجی سے نماز عید بھی ساقط ہے۔ حج ایسا فریضہ ہے کہ اس کے ادا کرنے سے تمام گناہ معاف ہو کر آدمی ایسا ہو جاتا ہے جیسا ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ہو۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو