پتھر میں اسم مبارک ﷺ قدرتی طور پر نکلا اسکو کیا کیا جائے
سوال
یہاں ضلع راجوری کے قصبہ تھانہ منڈی میں جہاں پر ہمارا مدرسہ ہے اس سے تقریباً چار میل دور ایک گاؤں ہے عظمت آباد، نہایت ہی پسماندہ اور غیر مشہور ہے وہاں پہ چند نو جوان ہیں جن کو دین کی کوئی واقفیت نہیں ہے، ظاہری طور پر فاسق وفاجر ہیں، ایک سال سے انہوں نے وہاں پر جامع مسجد بنانے کا پروگرام بنایا ہے اور کام شروع بھی کر دیا ہے۔ تعمیری نگرانی میری ہی ہے یعنی ہمارے مدرسہ کی ہے۔ مشورہ وغیرہ ہم سے لیتے ہیں کام وہ خود اپنی مرضی سے کرتے ہیں۔
جواب
اس پتھر کو مسجد کی تعمیر میں بلندی پر نمایاں کر کے لگوایا جائے کہ دیکھنے والے اس کو دیکھ سکیں۔ بظاہر تو یہ قدرتی طور پر پتھر کی ساخت ہے۔ نام مبارک ﷺ کی اگر صورت نمودار ہوگئی ہے تو اس سے سبق لیا جائے کہ لوگ بیش از بیش حضور اکرم ﷺ کے لائے ہوئے علوم کو حاصل کریں اور آپ کے دین کو سیکھیں اور پھیلائیں، واللہ الموفق، در حقیقت یہی قدردانی ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔