الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

دوسرے کی مرغی اگر نقصان کرے تو اس کو ذبح کرنا

سوال

آج کل مرغیاں پالنے کا عام رواج کثرت سے ہے بعض نہیں پالتے اور پڑوسیوں کی مرغیاں ان کے گھر آنے جانے سے تنگ و پریشان کرتی ہیں۔ مالک مرغیاں کہنے سننے پر بھی اپنی مرغیوں کی صحیح نگرانی نہیں کرتے، ایسی صورت میں جو مرغیاں اپنے گھر یا جانوروں کے چارہ کا نقصان کرنے میں ملیں تو ان کو مار ڈالنا کیسا ہے؟ تاوان ہے کہ نہیں؟ شریعت میں کون مجرم ہوگا؟

جواب

مرغیوں والے سے کہہ دیا جائے کہ ہمارے گھر آ کر آپ کی مرغیاں نقصان کرتی ہیں ان کی حفاظت کا انتظام کیا جائے ورنہ ذبح کر دیں گے۔ اگر وہ پھر بھی انتظام نہ کریں تو جو مرغی مکان میں آکر نقصان کرے اس کو ذبح کر کے مالک کو دیدیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو