اسلام کی ترقی
سوال
میرے گھر کے سب ہی لوگوں کو اسلام سے کچھ بھی دلچسپی و ہمدردی نہیں ہے وہ لوگ یورپ کی تہذیب کو اپنانا چاہتے ہیں۔ میں اپنے سے چھوٹے بچوں اور بچیوں کو پڑھاتا ہوں۔ انہیں بالکل اسلامی طریقہ سے پڑھانے کی کوشش کرتا ہوں۔ میرے بڑے بھائی کا خیال ہے کہ یورپ کی تہذیب کو اپنائے بغیر اسلام ترقی نہیں کر سکتا۔ اس لئے وہ بچوں کو ناچنے گانے وغیرہ کی تعلیم دیتے ہیں اور ہر چیز غیر اسلامی کرنے کو کہتے ہیں۔ نتیجہ یہ ہے کہ بچے پریشان ہو جاتے ہیں۔ اور وہ مجھ سے کہتے ہیں کہ آپ جو کچھ کہتے ہیں اس کے برخلاف بڑے بھائی کرنے کو کہتے ہیں۔
جواب
مسلمان کی ترقی اسکے اسلام کی ترقی سے ہے جس کا مدار قرآن کریم اور حدیث شریف کے اتباع پر ہے۔ اگر یورپین طریقوں کو اختیار کیا جائے گا تو یہ نہ اسلام کی ترقی اور نہ مسلمان کی ترقی ہوگی، بلکہ مسلمان کے ذریعہ سے یورپین طریقہ کی ترقی ہوگی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔