الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

اپنا حق وصول کر لینا

سوال

ناچیز نے بصیغۂ بیماری رخصت پندرہ یوم نصف تنخواہ پر لی تھی۔ اور اخبار میں گزٹ بھی ہو گیا کہ بصیغۂ بیماری رخصت نصف تنخواہ پر منظور ہو گی مگر وصولی تنخواہ پر محکمہ سے پوری ملی نصف تنخواہ وضع نہیں کی گئی جو بذمہ بندہ واجب الاداء ہے۔ جس کو عرصہ دو سال کا گذر چکا ہے۔ اسکے متعلق یہ عرض ہے کہ جو لگان یعنی ٹھیکہ نقد مالیہ زمین کا سرکار ہم سے ششماہی وصول کرتی ہے غالباً وہ شرعا ظلم ہے تو اگر یہ نصف تنخواہ اس ٹھیکہ میں محسوب کر کے رکھ لی جائے اور داخل خزانہ نہ کی جائے تو یہ جائز ہے یا نہیں؟

جواب

اپنا حق وصول کرنا شرعاً درست ہے۔ جس طرح سے لیا گیا ہے اسی طرح سے وصول کر لے یا دوسرے طریقہ سے لیکن ریاست اسلامیہ کا حال ہمیں معلوم نہیں۔ انگریزی حکومت کی زمین پر اس کو قیاس کرنا درست نہیں لہذا وہاں کے لگان کے متعلق ظلم یا غیر ظلم کا حکم نہیں لگا سکتے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو