الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

انتقام کی صورت

سوال

بدلہ لینا بموجب تفسیر بیان القرآن محض زبانی الفاظ سے ہے یا دستی زدو کوب سے بھی جائز ہے؟

جواب

اگر ظالم نے زبان سے کچھ کہا تو اس کا انتقام زبان سے درست ہے بشرطیکہ وہ لفظ کہنا حرام نہ ہو۔ مثلاً ایک نے ماں باپ کی گالی دی اور زانی کہا تو اس کے عوض میں اس کے ماں باپ کو زانی کہنا درست نہیں اگر اس نے کاذب کہا اور واقع میں وہ کاذب نہیں ہیں تو عوض میں اس کو بھی کاذب کہنا درست نہیں اگر ہاتھ سے ظلم کیا ہے تو اس کو بھی اسی طرح اسی قدر ہاتھ سے بھی انتقام درست ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو