الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مطالبہ منوانے کے لئے بھوک ہڑتال

سوال

یہاں بہت دنوں سے سوت کی گرانی چل رہی ہے جس کی وجہ سے لاکھوں بنکر مصیبت اور بھوک کے شکار ہو گئے ہیں، حکومت کو بار بار متوجہ کیا گیا کہ وہ اس کا انتظام کرے کہ بنکروں کو مناسب قیمت پر سوت ملے لیکن حکومت نے اس کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا۔ مجبوراً یہاں کے بنکروں نے یہ فیصلہ کیا کہ حکومت سے اپنا مطالبہ منوانے کے لئے بھوک ہڑتال کیا جائے۔ چنانچہ بھوک ہڑتال شروع ہو چکی ہے جس میں ہندو مسلمان سبھی شامل ہیں۔ سوال یہ ہے کہ حکومت سے اس قسم کا مطالبہ منوانے کے لئے مسلمانوں کو بھوک ہڑتال کرنا چاہئے یا نہیں؟

جواب

یہ مطالبہ شرعاً ایسا نہیں ہے کہ اس کو منوانا واجب ہو۔ بھوک ہڑتال اس حد تک کہ جان تلف ہو جائے۔ شرعاً جائز نہیں۔ جان بچانے کے لئے تو حرام چیز کی حرمت بھی مرتفع ہو جاتی ہے۔ اور حالت اضطرار میں اس کا کھانا واجب ہو جاتا ہے۔ پھر حلال اور مباح چیز کے ہوتے ہوئے اس کو نہ کھا کر جان دے دینا کیسے جائز ہوگا؟ ولا تقتلوا انفسكم (الآية) کے ذیل میں حافظ ابو بکر جصاص رازی نے لکھا ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو