سبز پتوں اور شاخوں کو کاٹنا
سوال
سبز درختوں کو فروخت کرنا، ان کو کاٹنا، ان کے تختے نکالنا کیسا ہے جبکہ درخت کی پتیاں تسبیح کرتی ہیں؟
جواب
ضرورت کے لئے ایسے درختوں کو کاٹنا فروخت کرنا، آرہ مشین چلا کر تختہ نکالنا سب درست ہے۔ سبز درختوں کی تسبیح کی وجہ سے ضروریات کو نہیں روکا جاتا ورنہ جانوروں کو گھاس کھلانا ہی منع ہو جائے گا اور سبزی کھانا بھی ختم ہو جائے گا۔ سبز شاخ کو حضور اکرم ﷺ نے خود ہی درخت سے جدا فرما کر اس سے کام لیا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔