الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جشن بخاری شریف

سوال

رسم و رواج کے مطابق جشن بخاری شریف منایا جارہا ہے اور ہر طالب علم سے چالیس روپے لیتے ہیں، بعض طلبہ تو ایسے بھی ہیں جو ناشتہ وغیرہ بھی نہیں کرتے ہیں، تقریباً تین سال سے یہ جشن منایا جارہا ہے، نیز روپے ناظم انجمن یا ناظم رقم کو نہ دینے کی وجہ سے انجمن کے کچھ افراد کہتے ہیں کہ تمہارا نام انجمن سے خارج کر دونگا۔ ان وجوہات کے پیش نظر لڑ کے خائف ہو کر روپے ادا کرتے ہیں اور ان روپیوں سے تمام انجمن والے بریانی پلاؤ وغیرہ نوش کرتے ہیں، کیا یہ فعل شرعاً درست ہے؟ اور ہمارے اکابر کا اس پر عمل ہوا ہے یا نہیں؟

جواب

کسی نیک کام کی توفیق ہو تو اس پر بطور شکر کے اگر احباب وفقراء کو کچھ کھلا دیا جائے تو نا جائز نہیں۔ مشہور ہے کہ حضرت عمرؓ نے جب سورہ بقرہ یاد کر لی تو ایک اونٹ ذبح کر کے اعزہ و اقرباء کو کھلایا۔ لیکن جو صورت سوال میں درج ہے اس میں قباحت زیادہ ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو