کافر کو قتل کرنا
سوال
(۱) مطلقاً کافر کو جان سے مار دینے کی وجہ سے آخرت میں پکڑ ہوگی یا نہیں؟ (۲) ایک کافر ہے جو مسلمانوں کو بہت ستاتا ہے اور ایک مسلمان کو قتل بھی کر چکا ہے۔ اب اگر کوئی اس کو جان سے مار دے تو کیا آخرت میں اس کی پکڑ ہو گی؟
جواب
(۱) بغیر جرم کے ہرگز اسکی اجازت نہیں ایسا کرنے سے آخرت میں اسکی پکڑ ہو گی۔ (۲) کیا اس کافر نے کسی کو ناحق قتل کیا ہے۔ اگر قتل کیا بھی ہو تب بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینا خلاف قانون ہے اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے اس کے ظلم کو ثابت کر کے اس کو سزا دلوائی جائے اس کو اگر خود قتل کر دیا تو پھر خدا جانے کتنے ناکردہ گناہ قتل کئے جائیں گے۔ ان کے قتل کا وبال کس پر ہوگا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔