زنا اور تکبر میں سے کون سا گناہ بڑا ہے؟
سوال
زید کھلم کھلا زنا کاری کرتا ہے، اور اس کے گھر کی عورتیں بھی اس گناہ میں مبتلا ہیں۔ ان عورتوں کو بھی تنبیہ نہیں کرتا خوب مل جل کر رہتا ہے اور دوسرا شخص بکر ہے جو نہایت متکبر ہے اور لوگوں پر حد درجہ مظالم کرتا ہے، اس کے خلاف کوئی ایک لفظ نہیں کہہ سکتا۔ تو مذکورہ ان دونوں میں کیا فرق ہے باعتبار گناہ کے اور ان سے تعلقات رکھنا کیسا ہے؟
جواب
یہ تو ایسا ہی سوال ہے جیسے کوئی پوچھے کہ خنزیر کا پیشاب زیادہ نجس ہے یا پاخانہ، ظاہر ہے کہ دونوں ہی قابل پرہیز ہیں۔ ایک کو بھاری بتا کر دوسرے کو ہلکا نہیں قرار دیا جا سکتا۔ زنا کرتے وقت ایمان کا نکل جانا حدیث شریف میں مذکور ہے، مگر جب خاتمہ ایمان پر ہو تو زنا کے باوجود کبھی نہ کبھی دخول جنت ضرور ہوگا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔