خدا کے واسطے معافی مانگنے پر معاف نہ کرنا اور روپے لیکر معاف کرنا
سوال
جہاں خدا اور رسول کا واسطہ مانگنے پر معافی نہ ہو سکے وہاں چند روپے دے کر معاف کر دیا آپ اس بارے میں کیا صلاح دیتے ہیں؟
جواب
کسی شخص سے کوئی قصور ہو جائے اور وہ معافی مانگے تو اعلیٰ بات یہ ہیکہ اسکو معاف کر دیا جائے خاص کر جبکہ وہ اللہ کے واسطے معافی مانگے ولیعفوا ولیصفحوا (الآية) خدا کے نام پر معافی مانگنے سے معاف نہ کرنا اور روپئے لے کر معاف کرنا بڑی پست حوصلگی کی بات ہے، البتہ اگر کسی نے مال نقصان کیا ہو تو اس نقصان کا معاوضہ لینا درست ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔