توبہ سے حقوق العباد کی معافی
سوال
کوئی شخص برا کام کرتا ہے چوری بھی کی اور برافعل عورت سے کیا اور لڑکوں سے اور حیوان سے کیا، اور ہاتھ ادھار لے کر نہ دیا، اب اس کا دل یہ چاہتا ہے کہ ان سب کاموں سے توبہ کرلوں کیا وہ ان عیبوں سے پاک ہو سکتا ہے؟
جواب
جن کا لیکر نہیں دیا ان کا قرض ادا کرے، جنکا مال چرایا ہے ان کا واپس کرے، اور اپنے گذشتہ گناہوں کی انتہائی پشیمانی اور عاجزی کے ساتھ اللہ پاک سے معافی چاہے، روئے گڑ گڑائے اور آئندہ کو پختہ عہد کرے کہ کوئی گناہ نہیں کریگا، انشاء اللہ سب خطائیں معاف ہو جائیں گی، اور توبہ قبول ہوگی۔ ”وجاء في الحديث التائب من الذنب كمن لا ذنب له“۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔