جیسا گناه ویسی توبه
سوال
اتنے گناہ ہو گئے کہ اس کو عذاب کا ڈر ہے؟ ایسی صورت میں اگر کچھ روپیہ خیرات کر دے تو یہ درست ہے یا نہیں؟
جواب
روپیہ خیرات کرنا تو خیر ہی خیر ہے لیکن گناہوں سے توبہ ضروری ہے اور ہر قسم کے گناہوں سے توبہ اسی کے موافق ہوگی مثلا زکوۃ، نماز، روزہ اگر ذمہ میں ہوں تو قضا بھی لازم ہے کسی کا مالی حق ہو تو اس کا ادا کرنا یا معاف کرانا ضروری ہے، غرض جیسا گناہ ویسی توبہ ضروری ہے۔ اللہ پاک سے توبہ قبول کرنے کی امید ہے۔ وہ مغفرت فرمانے والا ہے۔ یہ یقین پورے وثوق کے ساتھ رکھا جائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔